نصیر آباد ۔۔
Oc
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز خان بگٹی کے احکامات پر ڈپٹی کمشنر نصیرآباد وریندر لعل کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ اسمبلی ہال ڈیرہ مراد جمالی میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا جس میں ایف سی نصیرآباد کے ونگ کمانڈر کرنل محمد رضوان طیب ،اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ مراد جمالی، مختلف محکموں کے افسران اور سائلین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
Vo
کھلی کچہری میں شہریوں نے نصیرآباد میں کھاد کی قلت، شہر میں ٹریفک جام، میونسپل کمیٹی کی جانب سے ناقص صفائی،اسپتالوں میں ادویات کی کمی گیس بجلی جبکہ تمبو کے علاقے عمرانی شاخ میں پینے کے پانی سمیت مختلف مسائل کی نشاندہی کی کھلی کچہری کے دوران ڈپٹی کمشنر نصیرآباد وریندر لعل نے سائلین کے مسائل تفصیل سے سنے اور متعلقہ افسران کو شکایات کے ازالے کے لیے فوری اقدامات کی ہدایت کی طلباء نے لائبریری میں سہولیات کی عدم دستیابی کی شکایت بھی کی، جس پر ڈپٹی کمشنر وریندر لعل نے موقع پر ہی چیف آفیسر میونسپل کمیٹی ڈیرہ مراد جمالی کو ضروری سہولیات کی فراہمی اور مسئلہ فوری حل کرنے کے احکامات جاری کیے۔شہریوں نے کھلی کچہری کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے عوام کے درمیان آکر ان کے مسائل سننے سے نہ صرف شکایات کے فوری حل میں مدد ملتی ہے بلکہ عوام اور انتظامیہ کے درمیان رابطہ بھی مضبوط ہوتا ہے۔ ڈپٹی کمشنر وریندر لعل نے یقین دہانی کرائی کہ عوامی مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔
نبی بخش بلوچ بلوچستان نیوز نصیر آباد بلوچستان