نصیرآباد
Oc
نصیر آباد میں بھی جشنِ آزادی بھرپور قومی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا۔ کمشنر نصیرآباد صلاح الدین نورزئی نے کمشنر آفس میں پرچم کشائی کی، نصیرآباد پولیس کے چاق و چوبند دستے نے قومی پرچم کو سلامی پیش کی۔ تقریب میں ڈی آئی جی نصیرآباد ایف سی نصیرآباد ونگ کمانڈر سمیت سرکاری افسران، سیاسی شخصیات، طلباء و طالبات اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔
Vo
پرچم کشائی کے بعد کمشنر آفس نصیرآباد میں جشنِ آزادی کے حوالے سے ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی،جس میں طلباء و طالبات نے ملی نغمے، تقاریر اور خوبصورت ٹیبلوز پیش کرکے وطنِ عزیز سے اپنی محبت اور عقیدت کا اظہار کیا۔تقریب کے دوران طلباء و طالبات کی شاندار کارکردگی کو سراہتے ہوئے ان میں انعامات بھی تقسیم کیے گئے۔تقریب سے کمشنر نصیرآباد صلاح الدین نورزئی، صوبائی وزیر آبپاشی میر محمد صادق عمرانی اور پارلیمانی سیکریٹری حاجی محمد خان لہڑی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بڑی قربانیوں کے بعد حاصل کیا گیا، اس کی ترقی، خوشحالی اور استحکام کے لیے ہم سب کو متحد ہوکر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا جبکہ شرکاء نے پاکستان کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں بھی کیں ۔
نبی بخش بلوچ بلوچستان نیوز نصیر آباد
ہیڈلائنز بلوچستان نیوز ایچ ڈی پاکستان