نصیرآباد ۔
Oc
نصیر آباد کا ہیڈ کوارٹر شہر ڈیرہ مراد جمالی سے گزرنے والی خستہ حال نیشنل ہائی وے روڈ شہریوں کے لیے وبالِ جان بن چکی ہے۔ آئے روز ٹریفک جام اور مشکلات کے باعث شہریوں نے نیشنل ہائی وے کو فوری مرمت کا مطالبہ کیا۔
Vo
نصیرآباد شہر سے گزرنے والی نیشنل ہائی وے روڈ شدید خستہ حالی کا شکار ہے شاہراہ کے مختلف مقامات پر بننے والے گہرے گڑھوں اور مسلسل جمع رہنے والے سیوریج کے پانی کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہو رہی ہے، جبکہ متعدد حادثات بھی پیش آ چکے ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ اگر فوری طور پر نیشنل ہائی روڈ کے مرمت کا کام نہ کیا گیا تو مزید جانی و مالی نقصان کا خدشہ ہے۔ مقامی افراد نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی، ضلعی انتظامیہ اور میونسپل کمیٹی کو اس صورتحال کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے الزام عائد کیا کہ متعلقہ اداروں کی غفلت اور نکاسی آب کے ناقص نظام کے باعث شاہراہ تیزی سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو رہی ہے۔شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ نیشنل ہائی وے کی فوری مرمت، نکاسی آب کے مؤثر انتظامات اور ذمہ دار اداروں کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے تاکہ قیمتی انسانی جانوں اور املاک کو مزید نقصان سے بچایا جا سکے۔
https://www.facebook.com/share/v/1DLjABjFF1/