ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن حب وکلاء کے اصولی مؤقف، اتحاد اور وقار کی کامیابی
وکلاء اور پولیس کے درمیان پیش آنے والے ناخوشگوار واقعے کے بعد ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن حب کی کابینہ نے وکلاء کے وقار، عزتِ نفس اور ادارہ جاتی احترام کے تحفظ کے لیے اپنا اصولی مؤقف بھرپور انداز میں پیش کیا اور معاملے کو اتحاد، سنجیدگی اور ذمہ داری کے ساتھ آگے بڑھایا۔
اسی سلسلے میں آج صبح مورخہ 17-08-2026 کو ڈی آئی جی لسبیلہ رینج جناب عبدالقیوم پتافی نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج حب جناب عبدالصبور مینگل اور ڈپٹی کمشنر حب جناب جمعداد مندوخیل کے ہمراہ ڈسٹرکٹ بار روم حب کا دورہ کیا اور وکلاء سے ملاقات کی۔ ملاقات میں کے واقعے اور اس کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔
ڈی آئی جی لسبیلہ رینج نے وکلاء کے تحفظات سنے اور پولیس و وکلاء کے درمیان باہمی احترام، تعاون اور بہترین ورکنگ ریلیشن شپ کو برقرار رکھنے پر زور دیا، تاکہ مستقبل میں اس نوعیت کی صورتحال پیدا نہ ہو۔
ڈی آئی جی لسبیلہ رینج کے دورے کے بعد ایس پی حب بلال مرزا صاحب بھی بار روم حب تشریف لائے اور وکلاء سے ملاقات کی۔ انتہائی خوشگوار اور مثبت ماحول میں ہوئی، جہاں باہمی رنجشیں دور کرنے، غلط فہمیوں کے خاتمے اور آئندہ مزید احتیاط و باہمی احترام کے ساتھ معاملات کو آگے بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔
اس معاملے کے سلسلے میں SHO حب سٹی محمد نعیم خلجی کا تبادلہ بھی عمل میں لایا گیا، جو وکلاء کے تحفظات کو سنجیدگی سے لینے کی ایک اہم پیش رفت ہے۔کابینہ کا متفقہ مؤقف
ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن حب کے صدر جناب حمل خان مری ایڈوکیٹ، نائب صدر حمید اللہ شاہوانی ایڈوکیٹ، جنرل سیکرٹری آصف علی بلوچ ایڈوکیٹ، جوائنٹ سیکرٹری طاہر شاہ ایڈوکیٹ، فنانس سیکرٹری میران مری ایڈوکیٹ، فنانس سیکرٹری فیروز بلوچ ایڈوکیٹ، پریس سیکرٹری غلام سرور میرجت ایڈوکیٹ، لائبریرین مہراللہ رونجھو ایڈوکیٹ، اور ایگزیکٹو ممبران ساجد بلوچ ایڈوکیٹ و عبدالوحید مری ایڈوکیٹ نے اس پورے معاملے میں وکلاء کے اتحاد، وقار اور اصولی مؤقف پر مکمل اتفاق کا اظہار کیا۔ کابینہ کی جانب سے جاری کردہ اس بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن حب نے وکلاء کے وقار، عزت اور ادارہ جاتی احترام پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا اور اپنے اصولی مؤقف پر ثابت قدم رہی۔ڈی آئی جی لسبیلہ رینج اور ایس پی حب کی بار روم آمد، وکلاء سے براہِ راست ملاقات اور معاملے کے مثبت اور خوشگوار انداز میں حل ہونے کے بعد ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن حب نے جاری عدالتی ہڑتال ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔چنانچہ کل سے حب کی تمام عدالتوں میں عدالتی کارروائی معمول کے مطابق بحال ہوگی اور وکلاء حسبِ معمول عدالتوں میں پیش ہوں گے۔یہ پیش رفت اس بات کی عکاس ہے کہ وکلاء کا اتحاد، یکجہتی اور اصولی جدوجہد کامیابی سے ہمکنار ہوئی اور معاملہ باہمی احترام، افہام و تفہیم اور مثبت پیش رفت کے ساتھ حل ہوا۔یہ کامیابی کسی ایک فرد کی نہیں بلکہ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن حب کی پوری کابینہ اور تمام معزز ممبران کے اتحاد، یکجہتی اور اجتماعی جدوجہد کی کامیابی ہے۔ہم پولیس، انتظامیہ اور عدلیہ کے ساتھ باہمی احترام اور تعاون کے رشتے کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اپنا مثبت کردار جاری رکھیں گے۔ ہمارا مشترکہ مقصد قانون کی بالادستی، اداروں کا احترام اور عوام کو انصاف کی فراہمی ہے۔