بجلی کے مسائل کے حل کے حوالے سے اہم ملاقات
قلعہ سیف اللہ: ایم پی اے قلعہ سیف اللہ مولوی نور اللہ صاحب سے ایس ڈی او سہل صاحب اور خیر اللہ صاحب نے ملاقات کی۔ ملاقات میں علاقے کے بجلی سے متعلق مسائل، بالخصوص 11 ہزار وولٹ لائن کی اپ گریڈیشن اور دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر مولوی نور اللہ صاحب نے یقین دہانی کرائی کہ 11 ہزار وولٹ لائن کو نیو کرانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے اور عوام کو درپیش بجلی کے مسائل کے حل کے لیے متعلقہ حکام سے رابطہ کیا جائے گا۔
پریس رپورٹر: خیر اللہ کاکڑ
ضلع قلعہ سیف اللہ، تحصیل مسلم باغ