*مسلم باغ میں بجلی لوڈشیڈنگ کے مسائل کے حل کے لیے اہم ملاقات*
*مسلم باغ* ۔۔۔ بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ اور عوام کو درپیش بجلی کے دیگر مسائل کے حل کے لیے اسسٹنٹ کمشنر مسلم باغ جناب ماجد سلیم اور ایس ڈی او مسلم باغ جناب سہیل احمد کے ساتھ ایک اہم ملاقات منعقد ہوئی۔
ملاقات میں انجمن تاجران مسلم باغ کے صدر حاجی محمد عارف کاکڑ، قومی مشران ماسٹر باقی صاحب، ملک شکور کاکڑ، جہانگیر شاہ، عبدالقیوم، حاجی نقیب اللہ، گل مردانزئی اور دیگر معززین سمیت میڈیا نمائندگان نے شرکت کی۔
ملاقات کے دوران مسلم باغ اور گردونواح میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ، بجلی کی فراہمی میں درپیش مشکلات اور عوام کو لاحق دیگر مسائل پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
اسسٹنٹ کمشنر ماجد سلیم نے عوامی مشکلات کی سنگینی کو مدنظر رکھتے ہوئے متعلقہ ایس ڈی او کو فوری طور پر اپنے دفتر طلب کیا اور بجلی کی موجودہ صورتحال، لوڈشیڈنگ کے دورانیے اور عوامی شکایات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر اور ایس ڈی او مسلم باغ نے یقین دہانی کرائی کہ ان شاء اللہ بجلی کی فراہمی میں بہتری لانے اور لوڈشیڈنگ کے دورانیے کو کم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔
اسسٹنٹ کمشنر نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنے بجلی کے بل بروقت جمع کرائیں تاکہ بجلی کے نظام میں بہتری اور عوامی مسائل کے حل میں انتظامیہ کا تعاون ممکن ہو سکے۔
*جاری کردہ:*
محمد زمان کاکڑ
میڈیا نمائندہ، مسلم باغ