نصیر آباد ۔
Oc
دنیا بھر کی طرح نصیرآباد میں بھی 12 ربیع الاول کا بابرکت دن جشنِ عید میلادالنبی ﷺ کے طور پر مذہبی جوش و جذبے، عقیدت اور احترام کے ساتھ منایا گیا۔
Vo
جشنِ میلادالنبی ﷺ کے سلسلے میں مختلف مذہبی جماعتوں کی جانب سے شہر میں ریلیاں نکالی گئیں، جس میں عاشقانِ رسول ﷺ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ ریلیوں کے شرکاء لبیک یا رسول اللہ ﷺ اور سرکار کی آمد مرحبا کے فلک شگاف نعرے بلند کرتے رہے، جس سے نصیر آباد کے شہر ڈیرہ مراد جمالی کی فضائیں درود و سلام اور عقیدت کے نعروں سے گونج اٹھیں۔جشنِ عید میلادالنبی ﷺ کے موقع پر نصیر آباد کے شہر ڈیرہ مراد جمالی میں سیکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کیے گئے شہر کے باز لنک روڈو کو سیل کردیا گیا شہر میں نکالی جانے والی ریلیوں کے روٹس پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی جبکہ ایس ایس پی نصیرآباد اسد ناصر نے خود سیکیورٹی انتظامات کی نگرانی کی اور متعلقہ پولیس افسران کو فول پروف سیکیورٹی یقینی بنانے کی ہدایات دیں۔
ریلیوں کے شرکاء نے حضور اکرم حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ سے اپنی والہانہ محبت اور عقیدت کا اظہار کیا۔
نبی بخش بلوچ بلوچستان نیوز نصیر آباد