ملاقات و اظہارِ تشکر
آج بلوچستان کے صوبائی کوآرڈینیٹر EPI، محترم ڈاکٹر آفتاب حسین کاکڑ صاحب سے ملاقات ہوئی۔ ملاقات کے دوران مسلم باغ اور ضلع قلعہ سیف اللہ کے عوام، خصوصاً اسپتال اور صحت کے مسائل کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی۔ ڈاکٹر صاحب نے عوامی خدمت کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی۔
اس موقع پر ضلع قلعہ سیف اللہ میں حفاظتی ٹیکہ جات کی اہمیت پر بھی گفتگو ہوئی۔ میری تمام والدین اور اہلِ علاقہ سے اپیل ہے کہ اپنے بچوں کو بروقت حفاظتی ٹیکے ضرور لگوائیں تاکہ انہیں خطرناک اور قابلِ تدارک بیماریوں سے محفوظ رکھا جا سکے۔ ہر خاندان اپنے بچوں کی ویکسینیشن مکمل کروائے اور اپنے علاقے میں ویکسینیشن کی شرح بہتر بنانے میں اپنا کردار ادا کرے۔
ڈاکٹر آفتاب حسین کاکڑ صاحب ہمیشہ مظلوم اور عام عوام کی خدمت میں پیش پیش رہے ہیں۔ بلوچستان میں حفاظتی ٹیکہ جات کے فروغ اور عوام کو بیماریوں سے محفوظ رکھنے کے لیے ان کی کاوشیں قابلِ تحسین ہیں۔
اس خلوص، تعاون اور یقین دہانی پر ڈاکٹر آفتاب حسین کاکڑ صاحب کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ۔
ملاقات: ڈاکٹر آفتاب حسین کاکڑ، صوبائی کوآرڈینیٹر EPI بلوچستان
پاکستان گروف، ڈسٹرکٹ چیئرمین: زنون خان کاکڑ