*گڈانی/ سردارزادہ شہزاد صالح بھوتانی کی شادی کی تقریب میں خصوصی شرکت، اہلِ خانہ کو مبارکباد*
گڈانی/ سردارزادہ شہزاد صالح بھوتانی نے بھوتانی عوامی کارواں کے رہنما ناخدا اسلم سوباح کے صاحبزادے کی شادی کی خوشیوں میں شرکت کی اور اس موقع پر ناخدا اسلم سوباح سمیت ان کے اہلِ خانہ کو دلی مبارکباد پیش کی سردارزادہ شہزاد صالح بھوتانی نے نوبیاہتا جوڑے کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ان کی نئی زندگی کو خوشیوں، محبت، سکون اور باہمی اتفاق سے بھر دے اور انہیں زندگی کے ہر مرحلے پر کامیابی و خوشحالی عطا فرمائے شادی کی تقریب میں علاقے کی سیاسی، سماجی، قبائلی اور کاروباری شخصیات کی بھی بھرپور شرکت رہی اس موقع پر بھوتانی عوامی کارواں کے رہنما حاجی اللہ بخش دلاری، وڈیر عبدالغنی بلوچ، عبد الحق مری، فرید دلاری، لالہ مجید بندیجہ، سماجی رہنما عبد الفتاح چھٹہ، میر اسد چھٹہ سمیت دیگر معززین بھی موجود تھے