*وندر: اسسٹنٹ کمشنر آفس کے سامنے احتجاجی دھرنا، کامیاب مذاکرات کے بعد گرفتار ریڑھی بان رہا*
*وندر میں غریب ریڑھی بانوں کی گرفتاری کے خلاف اسسٹنٹ کمشنر آفس کے سامنے احتجاجی دھرنا دیا گیا۔ احتجاج میں وائس چیئرمین عبدالحمید رونجھا، جمعیت علماء اسلام کی جانب سے مفتی امین اللہ بنوری کاکڑ اور فقیر سکندر انگاریہ، پاکستان پیپلز پارٹی وندر کے جنرل سیکرٹری حاجی غلام مصطفیٰ بلوچ اور یوتھ ونگ کے صدر ثناء اللہ انگاریہ سمیت دیگر مقامی رہنماؤں نے شرکت کی*۔
*مظاہرین نے گرفتار ریڑھی بانوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا، جس کے بعد اسسٹنٹ کمشنر وندر سیف علی مغل کے ساتھ مذاکرات کیے گئے۔*
*کامیاب مذاکرات کے نتیجے میں گرفتار ریڑھی بانوں کو رہا کر دیا گیا۔*
*اس موقع پر وائس چیئرمین وندر عبدالحمید رونجھا میڈیا نمائندوں سے کامیاب مذاکرات کے بعد ریڑھی بانوں کی رہائی کے حوالے سے اظہار خیال کر رہے ہیں۔*