کوریج کے دوران صحافی اصغر علی کھوسہ سے ناروا سلوک، پولیس اہلکاروں کی سٹی پریس کلب آمد، صلح ہوگئی
حب (رپورٹ: سٹی پریس کلب رجسٹرڈ حب) — کوریج کے دوران سٹی پریس کلب کے پریس سیکریٹری اور صحافی اصغر علی کھوسہ سے مبینہ ناروا سلوک کے معاملے پر حیات نفیس چوکی کے انچارج عبدالقدوس اور کانسٹیبل عبدالرزاق نے سٹی پریس کلب حب پہنچ کر صحافی اصغر علی کھوسہ سے ملاقات کی اور گلے مل کر باہمی طور پر معاملہ حل کرتے ہوئے صلح کرلی۔
اس موقع پر سٹی پریس کلب رجسٹرڈ حب کے چیئرمین میر احمد خان مگسی، صدر عبدالستار سرمستانی، جنرل سیکریٹری محمد حنیف جمالی، ڈپٹی جنرل سیکریٹری یار محمد ریکی، فنانس سیکریٹری عبدالحکیم بلوچ، ممبر رانا عبدالسلام اور ممبر حسنین اقبال لاسی ممبر عبد الرشید سولنگی موجود تھے۔
ملاقات کے دوران دونوں جانب سے خوشگوار ماحول میں بات چیت ہوئی اور معاملہ باہمی رضامندی سے ختم کردیا گیا۔ سٹی پریس کلب کے عہدیداران اور صحافی برادری نے صلح کے جذبے کو سراہتے ہوئے آنے والے پولیس اہلکاروں کو معاف کردیا۔
سٹی پریس کلب کے عہدیداران نے اس موقع پر کہا کہ صحافی اور پولیس معاشرے کے اہم ستون ہیں، دونوں کے درمیان باہمی احترام، تعاون اور بہتر روابط سے عوامی مسائل کو اجاگر کرنے اور امن و امان کے قیام میں مزید بہتری لائی جاسکتی ہے۔