*_حب دارو ہوٹل پتھر کالونی کی گلیوں کی حالتِ زار، علاقہ مکین شدید اذیت میں مبتلا_*
*_حب دارو ہوٹل پتھر کالونی کی گلیوں کی ابتر صورتحال نے علاقہ مکینوں کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے۔ ترقی اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کے دعووں کے باوجود زیرِ نظر ویڈیو میں علاقے کی موجودہ صورتحال واضح طور پر دیکھی جا سکتی ہے، جہاں گلیاں گندے پانی، کیچڑ اور سیوریج کے مسائل کا شکار ہیں۔ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ اس صورتحال کے باعث انہیں روزمرہ آمدورفت میں شدید دشواری کا سامنا ہے، جبکہ گلیوں میں جمع گندا پانی اور اس سے اٹھنے والی بدبو نے زندگی اجیرن بنا دی ہے۔ گندگی کے باعث مچھروں اور مکھیوں کی بہتات بھی بڑھتی جا رہی ہے، جس سے مختلف بیماریوں کے پھیلنے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔ علاقہ مکینوں کے مطابق صفائی ستھرائی کے نظام میں اس علاقے کو مسلسل نظر انداز کیا جا رہا ہے، جس کے باعث مسئلہ دن بدن سنگین ہوتا جا رہا ہے۔ شہریوں نے حکومتِ وقت، ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ محض دعووں کے بجائے عملی اقدامات کیے جائیں اور ایسے پسماندہ علاقوں کو ترقیاتی منصوبوں میں ترجیحی بنیادوں پر شامل کیا جائے۔ علاقے میں فوری طور پر سیوریج لائنوں کی تعمیر و مرمت، گلیوں کی پختگی، نکاسی آب کا مؤثر نظام اور صفائی ستھرائی کے مستقل انتظامات کیے جائیں تاکہ علاقہ مکینوں کو اذیت ناک صورتحال سے نجات مل سکے اور انہیں بنیادی شہری سہولیات میسر آ سکیں۔_*