شاہراہوں کی بحالی کے لیے کلیئرنس آپریشن، کالعدم ایکشن کمیٹی کے مسلح افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید
•
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ترکیہ پہنچنے پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا پرتپاک استقبال کیا گیا، جو پاکستان اور ترکیہ کے تاریخی اور برادرانہ تعلقات کا مظہر تھا۔
•
سعودی عرب پر حملوں کی شدید مذمت، وزیراعظم شہباز شریف کا ریاض کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار
چین اور پاکستان کے وزرائے خارجہ نے جمعے کو امریکہ اور ایران پر زور دیا ہے کہ ’وہ لڑائی بند کریں اور دوبارہ مذاکرات کا آغاز کریں۔‘
خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق یہ بات شنگھائی میں ہونے والی چین اور پاکستان کے وزرائے خارجہ کی ملاقات کے بعد جاری مشترکہ بیان میں کہی گئی۔
چین کی وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ’چین کے وزیر خارجہ وانگ یی اور پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے مشترکہ طور پر موجودہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ فریقین سے فوری
انہوں نے مزید کہا کہ ’امن ہماری آنکھوں کے سامنے ہے، ہم آخری مرحلے پر آ کر ناکام نہیں ہو سکتے، اور نہ ہی وہ کچھ کھو سکتے ہیں جو ہم حاصل کر چکے ہیں۔‘
ادھر دوسری جانب جمعے کو امریکہ اور ایران نے ایک بار پھر ایک دوسرے پر حملے کیے ہیں جبکہ تہران نے واشنگٹن پر الزام عائد کیا ہے کہ اس نے شہری تنصیبات کو نشانہ بنایا، جن میں ایک ہوائی اڈہ، ایک ریلوے سٹیشن اور دو پل شامل ہیں۔
ایران نے ان حملوں کے جواب میں کہا ہے کہ اس نے کویت میں امریکہ کے فوجی اتحادیوں اور بنیادی ڈھانچے پر ڈرون حملے کیے ہیں۔
جون میں امریکہ اور ایران کے درمیان ہونے والے معاہدے کے بعد آبنائے ہرمز کو مختصر مدت کے لیے بحری آمدورفت کے لیے دوبارہ کھول دیا گیا تھا، تاہم تہران نے گزشتہ ہفتے اعلان کیا تھا کہ ’جب تک امریکہ اپنی جارحیت ختم نہیں کرتا، آبنائے ہرمز دوبارہ بند رہے گی۔‘
دوسری جانب امریکہ نے ایران کی بندرگاہوں کی ناکہ بندی بھی دوبارہ نافذ کر دی ہے۔
طور پر دشمنی ختم کرنے اور دوبارہ مذاکرات کی میز پر واپس آنے کی اپیل کی۔‘