امریکہ میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ انتظامیہ نے جمعرات کو غیر ملکی طالب علموں، کلچرل ایکسچینج پروگراموں کے شرکا اور صحافیوں کے ویزوں کی مدت کو مزید محدود کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
محکمہ ہوم لینڈ سکیورٹی کی جانب سے جاری کردہ نئے حتمی ضابطے کے تحت بین الاقوامی طلبہ کے لیے ایف ویزا، کلچرل ایکسچینج پروگراموں کے تحت امریکہ میں کام کرنے کی اجازت دینے والے جے ویزا، اور میڈیا سے وابستہ افراد کے لیے آئی ویزا کے لیے ایک مقررہ مدت متعین کر دی گئی ہے۔
اس وقت یہ ویزے امریکہ میں متعلقہ پروگرام یا ملازمت کیدت تک کارآمد رہتے ہیں۔
کی بنیاد پر اُن کے ویزے اور گرین کارڈز منسوخ کیے گئے، جبکہ لاکھوں تارکینِ وطن کی قانونی حیثیت ختم کر دی گئی۔
اس تازہ اقدام سے بین الاقوامی طلبہ، ایکسچینج پروگرام کے کارکنوں اور غیر ملکی صحافیوں کے لیے مزید رکاوٹیں پیدا ہوں گی۔ نئے قواعد کے تحت طلبہ اور ایکسچینج ویزوں کی مدت زیادہ سے زیادہ چار سال ہو گی۔
صحافیوں کے لیے ویزا اب زیادہ سے زیادہ 240 دن کے لیے ہو گا، جو اس وقت کئی برس تک کارآمد رہ سکتا ہے جبکہ چینی شہریوں کے لیے یہ مدت 90 دن تک محدود ہو گی۔ بیان کے مطابق ویزا رکھنے والے افراد توسیع کے لیے درخواست دے سکیں گے۔