شاہراہوں کی بحالی کے لیے کلیئرنس آپریشن، کالعدم ایکشن کمیٹی کے مسلح افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید
•
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ترکیہ پہنچنے پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا پرتپاک استقبال کیا گیا، جو پاکستان اور ترکیہ کے تاریخی اور برادرانہ تعلقات کا مظہر تھا۔
•
سعودی عرب پر حملوں کی شدید مذمت، وزیراعظم شہباز شریف کا ریاض کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار
مشرقی لیبیا کے ساحل کے قریب یورپ جانے کے لیے روانہ ہونے والی ایک کشتی اُلٹ گئی، جس میں خواتین اور بچوں سمیت قریباً 60 تارکینِ وطن سوار تھے۔ یہ واقعہ شمالی افریقی ملک کے ساحل پر پیش آنے والے حالیہ سمندری سانحات میں سے ایک ہے۔ حکام کے مطابق کم سے کم 50 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں یا لاپتا ہیں۔
لیبیا کے مشرقی علاقے میں کوسٹ گارڈز کے مطابق یہ حادثہ منگل کے روز ساحلی شہر طبرق کے قریب بردعا جزیرے کے پاس پیش آیا۔ حکام نے کہا ہے کہ 10 افراد کسی نہ کسی طرح تیر کر جزیرے تک پہنچنے میں کامیاب ہوئے اور اپنی جان بچا لی، جبکہ دیگر افراد کی تلاش جاری ہے۔
یہ واقعہ لیبیا کے ساحل پر پیش آنے والا ایک اور المناک حادثہ ہے۔ لیبیا ان اہم مقامات میں شامل ہے جہاں سے تارکینِ وطن بحیرۂ روم عبور کر کے بہتر زندگی کی تلاش میں یورپ جانے کی کوشش کرتے ہیں۔ گزشتہ ماہ بھی مشرقی لیبیا کے ساحل کے قریب ایک کشتی ڈوبنے سے 51 تارکینِ وطن ہلاک یا لاپتا ہو گئے تھے۔