نصیراباد ۔۔
او سی:
نصیرآباد میں ربیع الاول کا بابرکت مہینہ شروع ہوتے ہی ڈیرہ مراد جمالی میں جشنِ عید میلاد النبی ﷺ کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئی ہیں۔ شہر کی شاہراہوں، بازاروں اور گلی محلوں کو سبز جھنڈیوں، برقی قمقموں اور خوبصورت آرائشی سامان سے سجایا جا رہا ہے، جبکہ مختلف علاقوں میں محافلِ میلاد اور مذہبی پروگراموں کی تیاریاں بھی جاری ہیں۔ شہریوں میں جشنِ میلاد النبی ﷺ کے حوالے سے مذہبی جوش و خروش نمایاں ہے۔
وی او:
نصیر آباد کے شہر ڈیرہ مراد جمالی میں ربیع الاول کا آغاز ہوتے ہی جشنِ عید میلاد النبی ﷺ کی مناسبت سے شہر کو دلہن کی طرح سجانے کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے۔ اہم شاہراہوں، مرکزی بازاروں اور گلی محلوں میں سبز جھنڈیاں، بینرز اور برقی روشنیاں آویزاں کی جا رہی ہیں، جبکہ شہری، تاجر اور مختلف مذہبی و سماجی حلقے اپنی مدد آپ کے تحت گھروں، دکانوں اور محلوں کو سجا رہے ہیں۔ رات کے وقت برقی قمقموں سے شہر کی خوبصورتی مزید نکھر رہی ہے۔ مختلف علاقوں میں محافلِ میلاد اور دیگر مذہبی پروگراموں کی تیاریاں بھی جاری ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر سجاوٹ کا مقصد سرورِ کائنات حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ سے محبت و عقیدت کا اظہار اور امن، بھائی چارے، محبت و اخوت کا پیغام عام کرنا ہے۔
نبی بخش بلوچ بلوچستان نیوز نصیر آباد بلوچستان