*حب میں صفائی کی ناقص صورتحال، شہریوں کا اظہارِ تشویش*
حب کے بیشتر علاقے گندگی کے ڈھیروں میں تبدیل ہوگئے، جگہ جگہ کچرے کے ڈھیر اور گٹر لائنیں پھٹنے کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ میونسپل کمیٹی حب کو ملنے والے فنڈز شہر کی صفائی اور بنیادی سہولیات پر خرچ کیوں نہیں کیے جا رہے؟ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ شہر میں صفائی کی صورتحال بہتر بنانے کے ساتھ گٹر لائنوں کی فوری مرمت کی جائے۔
*شہریوں نے میئر حب گل حسن محمد حسنی اور سابق صوبائی وزیر و ترجمان صدرِ پاکستان بلوچستان علی حسن زہری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ شہر کی ابتر صفائی صورتحال کا فوری نوٹس لیں اور شہریوں کو درپیش مسائل کے حل کے لیے مؤثر اقدامات کریں*