حب: کمشنر لسبیلہ ڈویژن محترمہ سائرہ عطا نے ضلع حب کا دورہ کرتے ہوئے بلوچستان سوشل ڈیولپمنٹ انیشی ایٹو (BSDI) کے تحت جاری اور مکمل ہونے والے مختلف ترقیاتی منصوبوں کا معائنہ کیا۔
کمشنر نے بلدیہ پبلک لائبریری، بلدیہ فیملی پارک، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (DHO) آفس، دارو نالہ فلڈ پروٹیکشن وال، ای کامرس سینٹر حب اور بی ایچ یو بھوانی کا دورہ کیا اور منصوبوں پر ہونے والی پیش رفت اور فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔
دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر حب کیپٹن ریٹاٸرڈ جمعہ داد خان، ایکسین بلڈنگ اور اسسٹنٹ انجینئر ایم سی حب بھی کمشنر لسبیلہ ڈویژن کے ہمراہ تھے۔ ایکسین بلڈنگ اور ایم سی انجینٸر نے کمشنر کو مختلف BSDI منصوبوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی اور منصوبوں کی تکمیل، معیار اور عوامی افادیت سے آگاہ کیا۔
کمشنر لسبیلہ ڈویژن محترمہ سائرہ عطا نے منصوبوں کو عوامی سہولت اور علاقے کی ترقی کے لیے اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت عوام کو بہتر تعلیم، صحت، تفریح اور دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے مؤثر اقدامات کر رہی ہے۔