*جام غلام قادر گورنمنٹ ہسپتال حب میں بجلی کی بندش کے باعث ہسپتال اندھیرے میں، شدید گرمی کی وجہ سے مریض بے حال*
رپورٹ :- اُسامہ رزاق موندرہ
زرائع کے مطابق سول ہسپتال حب میں گزشتہ 4 گھنٹوں سے بجلی کی بندش نے مریضوں اور ان کے لواحقین کی مشکلات میں مزید اضافہ کردیا، شدید گرمی کے باوجود ہسپتال میں بجلی کی سہولت میسر نہیں، جس کے باعث مریض شدید پریشانی کا شکار ہیں۔
ہسپتال میں بجلی کی عدم دستیابی کے باعث مختلف وارڈز میں اندھیرا چھایا ہوا ہے، جبکہ گرمی میں مریضوں کا برا حال ہے۔
سوال یہ ہے کہ ہسپتال میں موجود جنریٹر کو مریضوں کی سہولت کے لیے بروقت کیوں استعمال نہیں کیا جا رہا؟
شہریوں اور مریضوں نے کمشنر لسبیلہ ڈویژن اور ڈپٹی کمشنر حب سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سول ہسپتال حب میں بجلی کی فراہمی بحال کی جائے اور بجلی کی بندش کی صورت میں جنریٹر کا مؤثر استعمال یقینی بنایا جائے، تاکہ مریضوں کو مزید مشکلات سے بچایا جا سکے۔