اوتھل کلسٹر اپڈیٹ
آج حب شہر میں کے الیکٹرک کی کنڈا ڈرائیو ٹیموں نے کنڈا مافیا کے خلاف ایک بڑی کارروائی کی۔ کارروائی کے دوران (امیرآباد) اور (جام کالونی) کے حوالے سے شکایت سامنے آئی کہ وہاں مبینہ طور پر غیر قانونی کنڈے لگانے اور کے الیکٹرک افسران کے نام پر عوام سے پیسے وصول کرنے میں کچھ عناصر ملوث تھے۔
امیرآباد کے رہائشیوں نے اطلاع دی کہ مبینہ طور پر کنڈا مافیا سرگرم ہے، جس کے بعد ڈی ایم انسپیکشن نعیم راجپوت، ایم آئی او کامران رضا اور اے ای اشرف کی نگرانی میں ٹیموں نے کارروائی کی۔
کارروائی کے دوران تقریباً 235 کلوگرام غیر قانونی کیبل نکال کر ضبط کی گئی۔
ہم امیرآباد کے عوام کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے کے الیکٹرک کا ساتھ دیا اور کنڈا مافیا کے خلاف کارروائی میں تعاون کیا۔
رپورٹ ہونے والے صارفین کے لیے نئے قانونی کنکشن اور میٹر لگانے کا عمل بھی شروع کر دیا گیا ہے تاکہ عوام غیر قانونی کنکشن سے نجات حاصل کرکے بجلی قانونی طریقے سے استعمال کریں اور 24 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ میں کمی لانے میں اپنا کردار ادا کریں۔
کنڈا ہٹاؤ، میٹر لگاؤ
قانونی کنکشن — قانونی بجلی — لوڈشیڈنگ میں کمی 👏