معروف ٹی وی میزبان جُگن کاظم نے نَتھیا گلی میں سیاحوں کی جانب سے پھیلائی گئی گندگی پر شدید افسوس کا اظہار کرتے ہوئے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ قدرتی مقامات کی خوبصورتی برقرار رکھنے کے لیے اپنا کچرا خود مناسب جگہ پر تلف کریں۔
جگن کاظم نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں نَتھیا گلی کے ایک ٹریک پر پلاسٹک بیگز، کھانے پینے کے ریپرز، سٹائروفوم کپ اور دیگر کچرا بکھرا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔
ویڈیو میں انہوں نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’یہ کیا ہو رہا ہے؟ میں نَتھیا گلی میں جہاں بھی جاتی ہوں، یہی صورتحال نظر آتی ہے۔‘
پوری نہیں کر سکتے تو تبدیلی کی توقع کیسے کی جا سکتی ہے۔‘
انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی، غیر معمولی موسم اور ماحولیاتی مسائل پر بہت بات کی جاتی ہے، لیکن ماحول کو آلودہ کرنے اور جگہ جگہ کچرا پھینکنے کی عادت بھی ان مسائل میں اضافے کا سبب بنتی ہے۔
اپنے پیغام میں انہوں نے شہریوں پر زور دیا کہ جب بھی کسی خوبصورت سیاحتی مقام پر جائیں تو صرف یادیں اور تصاویر ہی ساتھ لے کر واپس نہ آئیں بلکہ اپنا کچرا بھی اپنے ساتھ لے جائیں یا مناسب جگہ پر تلف کریں۔