بڑھتی عمر کے ساتھ جسم میں کئی قدرتی تبدیلیاں آتی ہیں، جن میں پٹھوں کی کمزوری اور جسمانی چربی میں اضافہ شامل ہے۔
یہ صورتحال نہ صرف جسمانی طاقت اور توازن کو متاثر کرتی ہے بلکہ دل کی بیماریوں، ذیابیطس اور گرنے کے خطرات میں بھی اضافہ کر سکتی ہے۔ تاہم ایک نئی تحقیق میں ایسی ورزش کی نشاندہی کی گئی ہے جو بزرگ افراد میں چربی کم کرنے کے ساتھ ساتھ پٹھوں کو بھی محفوظ رکھنے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔
آسٹریلیا کی ’یونیورسٹی آف دی سن شائن کوسٹ‘ کے محققین کی جانب سے کی گئی تحقیق کے مطابق ’ہائی اِنٹینسٹی اِنٹرول ٹریننگ (ایچ آئی آئی ٹی) بزرگ افراد کے لیے چربی کم کرنے کا مؤثر طریقہ ثابت ہوئی، جبکہ اس دوران پٹھوں کے حجم میں کمی بھی نہیں دیکھی گئی۔
تین بار، ہر بار 45 منٹ ورزش کی۔ نتائج سے معلوم ہوا کہ درمیانی اور زیادہ شدت والی ورزشوں سے جسمانی چربی میں کمی آئی، تاہم صرف ہائی اِنٹینسٹی اِنٹرول ٹریننگ کرنے والے افراد اپنے پٹھوں کا حجم برقرار رکھنے میں کامیاب رہے۔
تحقیق کی سربراہ اور ماہر ورزش ڈاکٹر گریس روز کے مطابق تمام شدت کی ورزشوں سے کچھ حد تک چربی میں کمی دیکھی گئی، لیکن صرف ہائی اِنٹینسٹی اِنٹرول ٹریننگ ہی ایسی ورزش تھی جس نے پٹھوں کو محفوظ رکھا۔
ہائی اِنٹینسٹی اِنٹرول ٹریننگ یا ایچ آئی آئی ٹی میں مختصر وقت کے لیے انتہائی تیز رفتار ورزش کی جاتی ہے، جس کے بعد مختصر آرام یا ہلکی ورزش کا وقفہ لیا جاتا ہے۔ مثال کے طور پر ایک منٹ تیز رفتار چہل قدمی، سائیکلنگ یا سیڑھیاں چڑھنے کے بعد ایک منٹ آرام کیا جاتا ہے اور یہ عمل بار بار دہرایا جاتا ہے۔
